لاہور: (07 مئی 2020) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے ٹرین بحالی// کے معاملے کو دو سے تین دن مزید سوچ بچار کیلئے رکھا ہے۔ دس مئی تک ٹرینیں چلانا چاہتے تھے لیکن صوبائی حکومتوں کی حمایت حاصل نہیں کرسکے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کی اجازت سے 10 مئی کو محدود پیمانے پر ٹرین آپریشن کا اعلان کیا تھا مگر انہیں تاحال ٹرینیں چلانے کی اجازت نہیں مل سکی۔ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہماری خواہش تھی کہ 10 مئی سے ٹرینیں چلادیں مگر تمام صوبوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکے۔ اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان نے جمہوری وزیراعظم کی حیثیت سے ٹرین بحالی کے معاملے کو دو سے تین دن مزید سوچ بچار کیلئے رکھا ہے۔ پوری خواہش ہے کہ غریب کی سواری ریل گاڑی کو عید سے پہلے شروع کیا جائے۔
شیخ رشید نے یقین دہانی کروائی کی ٹرین آپریشن بحالی کی صورت میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی جو ایس او پیز میں شامل ہیں۔ توقع ہے کہ عید سے پہلے عمران خان کی اجازت سے دوبارہ ٹرینیں چلانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔//
No comments:
Post a Comment