ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی خلاف ورزیاں بڑھتی جا رہی ہیں، بھارت کی غیر سنجیدگی سے خطے کے حالات غلط سمت کی جانب جا سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ملٹری قیادت کے بیانات غیر سنجیدہ ہیں ، یہ بیان کہ پاکستان نے بھارت میں کورونا پھیلایا مضحکہ خیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ لانچ پیڈ سےمتعلق بھارتی بیانات بھی بےبنیاد ہیں،ان کےاپنےسیٹلائٹ ہیں بتائیں کہاں ہیں ثبوت؟
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے کہا ہےکہ بھارت کے بے بنیاد الزامات پر ہمیشہ کہا کوئی شواہد ہیں تو سامنے لائیں۔
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ایل اوسی پراجازت دیتے ہیں عالمی مبصرین آئیں اور دورہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل اوسی پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہو تی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کےساتھ سلوک کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے، وہاں مسلمانوں کےساتھ جو ہو رہا ہےدنیا کو اس پر توجہ دینا ہو گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کےجھنڈے کا سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کر رہا ہے جبکہ یوایس مذہبی کمیشن کی رپورٹ میں بھی پاکستان کی تعریف کی گئی ہے۔
((ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنےاندرونی معاملات کو پاکستان سےجوڑ رہا ہے۔))

No comments:
Post a Comment