ملک بھر میں پیرکوکورونا وائرس کے باعث مزید 17 افراد جا ن کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں}} بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 476ہو گئی جبکہ مزید 750نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 20884تک جاپہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 185 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ سندھ میں 137اور پنجاب میں 126افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرکل 121،511ٹیسٹ ہوئے ہیں،جبکہ 5590مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مزید 417 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 7ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلی سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2571ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 417نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7882 ہوگئی۔وزیراعلی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے مزید 7افراد انتقال کرگئے اور اس طرح ہلاکتوں کی تعداد 137تک جا پہنچی ہے۔اس کے علاوہ صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 74مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1629 ہوگئی ہے۔پنجاب سے کورونا کے مزید 152کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 5 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کی۔ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 7646 اور اموات 126 ہوگئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں 768زائرین، 1926تبلیغی ارکان، 86قیدی اور 4866عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں کورونا سے اب تک 2680افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 415ہوگئی ہے جبکہ شہر میں وائرس سے اب تک 4افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 5افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 185تک جاپہنچی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 159افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3288ہوگئی ہے۔محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 856افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پرتگال نے کورونا وائرس کے باعث نافذ ہنگامی صورتحال اٹھا لی، لاک ڈاون میں نرمی کااعلان
پرتگال نے کورونا وائرس کے باعث نافذ ہنگامی صورتحال اٹھا لی، لاک ڈاون میں نرمی کااعلان...
No comments:
Post a Comment