رمضان کے مہینے کو بہت سارے حوالوں سے اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے اس مہینے کی س
سے خاص بات یہ ہے کہ اس مہینے میں قرآن پاک کا نزول ہوا اور اس کے ساتھ اس ماہ مبارک کے روزے تمام مسلمانوں پر فرض کیے گئے- اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ نے اس مہینے کے اجر کو اپنی ذات سے موسوم کر دیا اور تمام روزے داروں سے یہ وعدہ فرما لیا کہ اس مہینے کا اجر اللہ تعالیٰ خود دیں گے ۔ یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے روحانی اعتبار کے ساتھ ساتھ جسمانی اعتبار سے بھی بہت بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔ اس مہینے انسان اپنی تربیت کے ذریعے بہت ساری برائیوں اور بری عادات سے خود کو بچا سکتا ہے اور ایک نئے انسان کے طور پر جنم لے سکتا ہے- کچھ ایسی بری عادات جو اس مہینے کی برکت سے ختم کی جا سکتی ہیں آج ہم آپ کو بتائيں گے-
1: زيادہ کھانے کی عادت
عام طور پر ہم میں سے بہت سارے افراد ایسا محسوس کرتے ہیں کہ ان کو اس دنیا میں کھانے کے لیے ہی بھیجا گیا ہے اور وہ اتنا کھانا کھا لیتے ہیں کہ ان کے لیے سانس لینا بھی دو بھر ہو جاتا ہے- مگر اپنی اس عادت کو ہم رمضان میں بہت اچھے طریقے سے بہتر بنا سکتے ہیں اور صرف سحر و افطار کے اوقات میں صرف اتنا کھانا کھا کر جس سے زںدہ رہا جا سکے ز
کھانے کی عادت سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے-
2: تمباکو نوشی اور چائے
عام طور پر انسان کام کے دوران یا پھر روزمرہ کے اوقات میں بار بار چائے پیتے ہیں یا تمباکو نوشی کرتے ہیں اور جب ان کو ان عادات کو چھوڑ دینے کا کہا جاتا ہے تو ان کا یہ کہنا ہوتا ہے کہ نہیں چھوڑ سکتے اس کے بغیر کھانا ہضم نہیں ہوتا ہے یا پھر سر میں درد شروع ہو جاتا ہے- مگر رمضان ان بری عادات کو چھوڑنے کا ایک نادر موقع ہے اس وقت روزے کی برکت سے آپ روحانی طور پر مضبوط ہو گئے ہیں اور اس ایک مہینے میں اپنی ان بری عادات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور اس کے بعد تاعمر اس سے محفوظ رہنے کا عہد کر سکتے ہیں- | |||||||||||
3: جھوٹ بولنے سے روزہ صرف کھانے پینے سے رکنے کا نام نہیں ہے ایک روزے دار کو اپنے روزے کا ثواب حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ کھانے پینے کے ساتھ ساتھ ان تمام باتوں سےبھی پرہیز کرے جس سے رکنے کا اللہ تعالی نے حکم دیا ہے۔ ان تمام معاملات میں جھوٹ ایک ایسی برائی ہے جس میں مبتلا انسان بڑی بڑی برائیوں میں مبتلا ہو سکتا ہے مگر روزے کے ذریعے اس ایک عادت سے جان چھڑا کر انسان خود کو بڑی بڑی برائیوں سے بچا سکتا ہے4: بد نظری سے بدنظری ایک ایسا گناہ ہے جو کہ بے حیائی کی جڑ ہے اورجو لوگ اس برائی میں مبتلا ہوتے ہیں ان کو روزہ ایک ڈھال کی طرح بچا سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کو اتنا مضبوط بنا سکتا ہے کہ وہ دوبارہ اس گناہ کی طرف نہ جائيں-
|
No comments:
Post a Comment