Tuesday, 28 April 2020

آن لائن بزنس کرنے والوں کیلئے انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انسٹاگرام نے پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کےلیے کرونا وائرس ڈاؤن کے دوران آن لائن بزنس کرنے والوں کی معاونت کےلیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے
کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چھوٹے کاروباری حضرات کےلیے ایپلیکیشن میں نئے ٹولز دئیے گئے ہیں جس سے آن لائن بزنس کرنے والوں کو سیلز کافی مدد ملے گی۔
انسٹاگرام ایپلیکیشن میں ان نئے ٹولز کا آغاز رواں ماہ کی 25 تاریخ سے ہوچکا ہے، جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانی کاروباری افراد کو لاک ڈآؤن کے دوران پیش آنے والے مسائل میں مدد فراہم کرنا ہے۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے انٹرنیٹ براؤزر استعمال کرتے ہوئے انسٹاگرام پر دوستوں کو میسج کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا

وزیراعظم کا کورونا کی صورتحال میں6 لاکھ افراد کو روزگار دینے کا فیصل

اسلام آباد 28 اپریل 2020 وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال میں6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، گرین نگہبان پروگرام کی وزیراعظم نے منظوری دے دی، منصوبہ چاروں صوبوں میں شروع کیا جائے گا، گرین نگہبان میں کام کرنے والا یومیہ 800 روپے کما سکے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی وبائی صورتحال میں روزگار کیلئے بڑا منصوبہ متعارف کروا دیا، وزیراعظم نے 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کیلئے گرین نگہبان پروگرام کی منظوری دے دی۔
گرین نگہبان پروگرام کی منظوری وزیر اعظم نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی۔ گرین نگہبان منصوبے کا افتتاح وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔ گرین نگہبان پروگرام سے کورونا وائرس کی صورتحال میں فوری ملازمتیں اورروزگار کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔
گرین نگہبان پروگرام بیک وقت چاروں صوبوں میں شروع کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو منصوبے کی ذمہ داری سونپ دی۔
وزیراعظم گرین نگہبان پروگرام کے تحت دسمبر تک 2 لاکھ لوگوں کو نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔ جبکہ آئندہ سال مزید 4 لاکھ افراد باعزت روزگار حاصل کرسکیں گے۔ گرین نگہبان منصوبے میں کام کرنے والا یومیہ 800 روپے کما سکے گا۔ گرین نگہبان پروگرام تین طرح کی ذمہ داری ادا کریں گے، اس سے شہروں کی صفائی بھی ممکن ہوسکے گی۔ جنگلات ، نرسریاں اور پارکس میں گرین نگہبان کی خدمات لی جائیں گی۔
گرین نگہبان پروگرام کے تحت درخت لگائے جائیں گے اور شہروں کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ بنایا جاسکے گا۔ مزید برآں وفاقی کابینہ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی امداد کی اسکیم کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق اسکیم کے تحت چھوٹے کاروباروں کو بجلی بل میں ریلیف دی جائے گی ، چینی بحران انکوائری کمیشن کو تین ہفتے کی مہلت دے دی گئی۔ اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ وفاقی حکومت چھوٹے کاروباری حضرات کیلئے 3 ماہ تک بجلی کا بل معاف کرے گی۔ اسی طرح کابینہ نے لمیٹڈ کمپنیوں -
میں ڈائریکٹرزکی خالی اسامیوں پر نامزدگیوں کی منظوری دے دی

اگلے ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری

اسلام آباد--تازہ ترین۔ 28 اپریل2020
اگلے ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری، مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہوئی، مئی کے ماہ میں پاکستانی عوام کو بھی ریلیف دیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی جانب سے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی عوام کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔
حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری سنائی جائے گی۔ حکومت نے رواں ماہ میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کے بعد مئی کے ماہ میں بھی عوام کو مزید ریلیف دیا جائے گا۔
خوشخبری یہ ہے کہ یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کریں گے۔
مشیر خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث پاکستان کی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے، تاہم بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں کہ ملکی معیشت کو دوبارہ سے پاوں پر کھڑا کر دیا جائے۔ عوام کو پٹرویم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ کاروباری طبقے کو بھی خصوصی ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ملکی معیشت کا پہیہ چل جائے۔
حکومت نے کرونا وائرس کے باعث بے روزگار ہو جانے والے 40 لاکھ لوگوں کو خصوصی امداد بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا میں ایک مرتبہ پھر تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہونے کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہوگئیں۔ برطانوی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی کے جون کے سودے 15 فیصد کمی کے بعد 14.40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔ جبکہ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی اور اس کے جون کے سودے 6.2 فیصد کمی سے 20 ڈالر فی بیرل پر کیے گئے۔ چونکہ حکومت نے ملک میں خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی دوبارہ سے امپورٹ کی اجازت دے دی ہے، اسی لیے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی موجودہ قیمتوں سے اب پاکستان بھی فائدہ اٹھا سکے گا۔

ٹویٹر نے صارفین پر بجلیاں‌ گرادیں، برسوں‌ پرانی سروس بند

سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی جانب سے دنیا بھر کے صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے فالو کیے گئے اکاؤنٹس کے ٹویٹ 40404 کے نمبر سے موصول ہوتے تھے
کمپنی نے گزشتہ برس ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ بیشتر ممالک میں سروس کو بند کردیا گیا جبکہ بقیہ ملکوں میں موبائل پیغامات کا سلسلہ جلد بند کردیا جائے گا۔
ٹویٹر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ صارفین کے اکاؤنٹس کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایم ایس سروس بند کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا کیونکہ اس کے ذریعے ہیکرز فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور لاکھوں صارفین کی معلومات کا غلط استعمال ہوسکتا ہے۔
کمپنی نے وضاحت کی کہ ایس ایم ایس سروس بند ہونے کے باوجود صارفین کو اہم پیغامات موبائل پر موصول ہوں گے جیسے اکاؤنٹ لاگ ان سمیت دیگر شامل ہیں
ٹویٹر نے بتایا کہ ایس ایم ایس سروس استعمال کرنے والے لاکھوں ٹویٹر صارفین کے اکاؤنٹس بھی بند کردیے گئے، یہ تمام اکاؤنٹس وہ تھے جو 40404 کے تحت بنائے گئے تھے--
کمپنی ترجمان نے میش ایبل سائٹ کو بتایا کہ ٹویٹر ایس ایم ایس سروس سے بنائے گئے اکاؤنٹس کو اس لیے ڈیلیٹ کیا گیا ہے کیونکہ ان کی تفصیلات جیسے فون نمبر، یا ای میل ایڈریس وغیرہ دستیاب نہیں تھیں۔
ٹوئٹر ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے اُن اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جن سے خطرات لاحق تھے، ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اب وہ ٹیکنالوجی کو سپورٹ نہیں کرتے، اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہونے سے کچھ صارفین کے فالوورز کم ہوسکتے ہین

کیا واقعی روزہ انسان کو جراثیم اور وائرس سے محفوظ رکھتا ہے؟

ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ رمضان المبارک کا مہینہ بے حد خوش و خضوع کے ساتھ گزارے، تمام روزے رکھے اور اس مہینہ میں جتنا ممکن ہو سکے اپنے رب کی عبادت کرے
روزہ ہمارے جسم کی زکوۃ ہے، اس سے ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اسی لیے ہم پر کسی قسم کا وائرس یا بیماری جلد اثر انداز نہیں ہو پاتی۔ چونکہ اس مرتبہ رمضان المبارک کا مہینہ اپریل میں آیا ہے اسی لیے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی ہے
طویل گھنٹوں کا روزہ ہمیں کمزوری میں مبتلا کر سکتا ہے، جس کے لیے ضروری ہے کہ ہم کچھ باتوں کا خیال رکھیں تاکہ کمزوری سے بچ سکیں
پانی کا استعمال بڑھا دیں
کوشش یہ کریں کہ جتنا ہو سکے اتنا پانی پئیں، سحر میں زیادہ پانی پئیں یا کسی پھل کا جوس پی لیں اور افطار کرنے کے بعد بھی پانی پیتے رہیں تاکہ آپ کے جسم کو پانی کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے
اچھی اور صحت مند غذا کا استعمال
کوشش کریں افطار میں تلی ہوئی چیزوں سے اجتناب کریں اور وہ اشیاء اپنی غذا میں شامل کریں جو آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں۔ جیسا کہ پھل، سبزی وغیرہ
ورزش اور چہل قدمی لازمی کریں-


افطار کے بعد ورزش کریں تاکہ آپ صحت مند رہ سکیں، اس سے آپ کا دماغ اور جسم دونوں چاک و چوبند رہیں گے اور اگر آپ کو کمزوری محسوس ہوتی ہے تو اس سے بھی آپ نجات حاصل کر لیں گے

دفتر کا کام گھر سے کرنے کا تجربہ کیسا ہے؟ جانیں مختلف پیشے سے تعلق رکھنے والے ملازمین سے

لاک ڈاؤن کی صورتحال ملک بھر میں جاری ہے، جبکہ بعض نوکری پیشہ افراد اپنے گھروں سے دفتر کا کام کر رہے ہیں

کچھ افراد کا کہنا ہے کہ انہیں گھر سے کام کرنے میں زیادہ مزہ آ رہا ہے، وہ زیادہ بہتر طریقے سے کام کر رہے ہیں کیونکہ آفس جانے اور واپس آنے کا وقت بچ رہا ہے نہ ٹریفک کا شور نہ باہر کی ہریشانی۔ وہ گھر میں سکون سے کام کر رہے ہیں

تاہم کچھ لوگوں کا کہنا یہ تھا کہ گھر سے وہ اس طرح یکسوئی سے کام نہیں کر پا رہے جیسا کہ آفس میں کیا جا سکتا ہے
گھر میں انٹرنیٹ کا مسئلہ اس کے علاوہ دیگر مسائل کا سامنے کرنا پڑتا ہے

کورونا وائرس فرش پر کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے؟ جانیں

عالمی وبا کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ نے لوگوں کو تشویش اور خوف میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ یہ وائرس تیزی سے ایک سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے

سائنسدانوں کی جانب سے وائرس پر قابو پانے کے لئے متعدد تحقیقات کی جا چکی ہیں جس میں انہوں نے بتایا کہ وائرس کس کس چیز سے لگ سکتا ہے

دوسری جانب ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ وائرس کون سی سطح پر کتنے وقت تک رہ سکتا ہے تاہم اس پر مزید تحقیق بھی کی جارہی ہے۔

اب حال ہی میں ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس فرش سمیت کسی بھی چیز پر کئی روز تک زندہ رہ سکتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ فرش سمیت کسی بھی چیز کی سطح کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے بلیچ اور پانی کو ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بلیچ میں پانی ملا کر اسے کم سے کم 10 منٹ تک سطح پر رہنے دیا جائے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ایک گلاس پانی میں 4 چائے کے چمچ بلیچ یا ایک گیلن پانی میں ڈیڑھ کپ بلیچ ملا کر گھر میں ایک مؤثر جراثیم کش محلول تیار کیا جاسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یہی فارمولہ طبی طور پر بھی جراثیم کے خاتمے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے

Qasim auto decoration Khushab